اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

FIFA case فیفا ورلڈ کپ بھارت میں ہونے کی امید، اے آئی ایف ایف کی ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی برخاست - فیفا ورلڈ کپ پر سپریم کورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے اے آئی ایف ایف کے معاملات کو سنبھالنے کے لئے اس کے ذریعہ مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز (سی او اے) کی کمیٹی کو یہ کہتے ہوئے ختم کردیا کہ کھیلوں کی تنظیم کے روزانہ کام کاج کی سربراہی ایک قائم مقام جنرل سکریٹری کی قیادت میں کیا جائے گا۔ FIFA World Cup expected to be held in India

سپریم کورٹ کا حکم، فیفا ورلڈ کپ بھارت میں ہونے کی امید
سپریم کورٹ کا حکم، فیفا ورلڈ کپ بھارت میں ہونے کی امید

By

Published : Aug 22, 2022, 10:38 PM IST

Updated : Aug 22, 2022, 11:07 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے پیر کے حکم سے بھارت میں پہلی بار منعقد ہونے والے باوقار فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا نے مرکزی حکومت کی درخواست پر 28 اگست کو پہلے سے طے شدہ اے آئی ایف ایف انتخابات کی تاریخ کو ایک ہفتہ تک بڑھانے کی اجازت دے دی۔ FIFA World Cup expected to be held in India

سپریم کورٹ نے اے آئی ایف ایف کے معاملات کو سنبھالنے کے لئے اس کے ذریعہ مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز (سی او اے) کی کمیٹی کو یہ کہتے ہوئے ختم کردیا کہ کھیلوں کی تنظیم کے روزانہ کام کاج کی سربراہی ایک قائم مقام جنرل سکریٹری کی قیادت میں کیا جائے گا۔ قائم مقام سیکرٹری جنرل کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی سی او اے ختم ہو جائے گی۔ بنچ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے اے آئی ایف ایف کی ایگزیکٹو کونسل 23 ارکان پر مشتمل ہوگی، 17 ارکان کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعہ کیا جائے گا اور چھ ارکان نامور کھلاڑیوں میں سے منتخب کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ SC Directs Centre To Work With FIFA مرکز انڈر 17 ورلڈ کپ کے انعقاد کو یقینی بنائے، سپریم کورٹ

جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریٹرننگ آفیسرز امیش سنہا اور تاپس بھٹاچاریہ کو اس عدالت کے ذریعہ انتخابات کے انعقاد کے مقصد کے لئے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر سمجھا جائے گا، کیونکہ الیکشن لڑنے والے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے کسی ممبر فٹ بال ایسوسی ایشن کو ان کے ان عہدوں پر برقرار رہنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

بنچ نے کہا کہ وہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے ذریعہ اے آئی ایف ایف کی معطلی کو منسوخ کرنے اور بھارت میں باوقار فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کے انعقاد اور ہندوستانی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا حکم دے رہی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 22, 2022, 11:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details