اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایمس کو ایک ماہ بعد امتحانات کا انعقاد کرانے کی ہدایت - جسٹس ایم آر شاہ

سپریم کورٹ نے آئی این آئی سی ای ٹی امتحانات کو ایک ماہ تک کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمس کو ایک ماہ میں امتحانات کا انعقاد کرانے کی ہدایت
ایمس کو ایک ماہ میں امتحانات کا انعقاد کرانے کی ہدایت

By

Published : Jun 12, 2021, 11:16 AM IST

سپریم کورٹ ((supreme court نے آئی این آئی سی ای ٹی 2021 امتحان کے لیے 16 جون کی تاریخ طے کرنے کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانا قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ایمس کو ایک ماہ کے بعد پی جی میڈیکل داخلہ امتحانات کرانے کی بھی ہدایت دی۔

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل چھٹی بینچ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل میں داخلہ لینے کے لئے ڈاکٹروں کی درخواست پر یہ ہدایت دی اور معاملہ نمٹا دیا۔

درخواست میں این آئی سی ای ٹیINI CET 2021 امتحان کے لیے 16 جون کی تاریخ طے کرنے والے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹوڈنٹ نیٹ ورک کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اروند داتار اور ایڈووکیٹ تنوی دوبے نے کہا کہ 'امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ غیر منصفانہ تھا کیونکہ امیدواروں کو صرف 19 دن پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔

ایمس کے وکیل دوشیانت پاراشر نے اروند داتار کی اس بحث کی مخالفت کی اور کہا کہ 'سال میں دو بار امتحان ہوتا ہے اور اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو وہ نومبر میں ہونے والے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'امتحان کی انفارمیشن شیٹ یکم مارچ کو جاری کی گئی تھی اور یہ امتحان ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کے 139 شہروں میں ہونا ہے۔'

پاراشر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیٹ پی جی NEET-PG کے بارے میں فیصلہ لیا گیا تھا، نہ کہ آئی این آئی سی ای ٹی کے بارے میں۔'

بینچ نے پاراشر کو بتایا کہ 'پچھلے سال کی صورتحال اس سال سے مختلف ہے۔ آئی این آئی سی ای ٹی 2021 امتحان پہلے 8 مئی کو ہونا تھا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے 16 جون کو اس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details