اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rafale Deal رافیل کیس میں سپریم کورٹ کا نئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار

سپریم کورٹ نے ایک فرانسیسی پورٹل کے ذریعہ مبینہ "نئے انکشافات" کی بنیاد پر 2016 کے رافیل جنگی طیارہ سودے کے معاملے کی جانچ کی درخواست کرنے والی نئی عرضی کو خارج کر دیا۔ Supreme Court on Rafale Deal

By

Published : Aug 30, 2022, 6:52 AM IST

رافیل کیس میں سپریم کورٹ کا نئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار
رافیل کیس میں سپریم کورٹ کا نئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک فرانسیسی پورٹل کے ذریعہ مبینہ "نئے انکشافات" کی بنیاد پر 2016 کے رافیل جنگی طیارہ سودے کے معاملے کی جانچ کی درخواست کرنے والی نئی عرضی کو خارج کر دیا۔ چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تین ججوں کی بنچ کی طرف سے اسی طرح کی درخواستوں کو خارج کرنے کے سابقہ ​​فیصلے کے پیش نظر اس معاملے کو فوری طور پر سماعت کے لیے نہیں لیا جا سکتا ہے۔ SC dismisses new petition related to rafale case

وکیل ایم ایل شرما کی طرف سے دائر تازہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے یہاں کے دلال لوگوں کو تقریباً 10 لاکھ یورو ادا کیے تھے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ فرانس کے ایک پورٹل نے اس حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت رافیل سودے میں بدعنوانی کی جے پی سی سے جانچ کرائے'

وکیل ایم ایل شرما نے بنچ کے سامنے بار بار التجاء کی کہ رشوت کی ادائیگی کی پختہ اطلاعات ہیں اور سی بی آئی اور ای ڈی سے اس کی تحقیقات کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details