ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا تھاکہ یونین پبلک سروس کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ریاست کا ڈی جی پی مقرر کرے۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی میں بنچ جس میں جسٹس بی آر گاوئی اورجسٹس بی وی ناگراتھنا شامل تھے نے ریاستی حکومت کے وکیل کو بتایا کہ وہ پہلے بھی مسترد ہونے کے باوجود بار بار ایک ہی درخواست کررہے ہیں۔ بنگال حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کرچکے ہیں۔ اس لئے بار بار درخواستیں داخل نہ کریں۔
تاہم عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا کہ آپ اس درخواست کو واپس لیں تاہم آپ کی پولس میں اصلاحات سے متعلق عرضی کا حصہ بن سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو بتایا کہ جو نکات وہ اٹھا رہے ہیں وہ بالکل وہی ہیں جو انہوں نے پہلے اٹھائے تھے کہ ڈی جی پی یا پولیس چیف کی تقرری میں یو پی ایس سی کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ریاستیں بھی اس طرح کے معاملات درج کرنا شروع کردیں تو اس کے لیے دوسرے معاملات سننے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگا۔