جسٹس ایم آر شاہ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے پٹاخے بنانے والوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ جشن منانے کے لئے اونچی آواز والے پٹاخوں کا ہی استعمال کیا جائے، پھلجھڑی اور دوسرے کم آواز کرنے والی چیزوں کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پٹاخوں پر پابندی سے متعلق اپنے پہلے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کی جان کی قیمت پر جشن نہیں منایا جانا چاہئے۔
ایک پٹاخہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے پیش سینئر وکیل راجیو دت نے دلیل دی کہ ایک یا دو مینوفیکچررز کے ذریعہ عدالت کے حکم پر عمل نہ کئے جانے کی سزا پورے پٹاخہ صنعت کو نہیں دی جاسکتی۔