نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک بار پھر کالجیم کی سفارشات کے باوجود ججوں کی تقرری کے عمل میں مبینہ سست روی پر ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد، مرکزی حکومت نے جمعہ کو کہا کہ وہ ٹائم لائن پر عمل کرے گی اور اس میں تیزی لائے گی۔ Supreme Court once again expressed indignation
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ابھے ایس۔ اوکا کی بنچ کے سامنے ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن بنگلورو کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل آر۔ وینکٹ رمانی نے کہا کہ کالجیم کی طرف سے بھیجی گئی 104 میں سے 44 سفارشات (ججوں کے نام) کو یا تو سنیچر کے روز یا اس ہفتے کے آخر تک منظوری دے دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار بھیجے گئے ناموں کو واپس بھیجنا باعث تشویش ہے۔ تقرریوں میں تاخیر کی ممکنہ وجوہات پر غور کرتے ہوئے بنچ نے پوچھا - کیا تیسرا فریق ججوں کے تبادلے سے متعلق فیصلوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ججوں کی تقرری کے لیے کالجیم کی جانب سے منتخب کیے گئے وکلاء کے سیاسی خیالات کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔