نئی دہلی: سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس بار انہیں خط بھیج کر دھمکی دی گئی ہے۔ ونیت جندال نے اس سلسلے میں دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس سے اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ Supreme Court Lawyer Received Threat Of Beheading
وکیل نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہیں خالصتانی تنظیم کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے اسپیشل سیل نے مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے ماں کالی کے قابل اعتراض پوسٹر کو ٹویٹ کرنے والے ڈائریکٹر کے خلاف سائبر سیل میں ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چند روز قبل اجمیر میں ایک شخص کی جانب سے دیے گئے قابل اعتراض بیان کے حوالے سے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔