اردو

urdu

By

Published : Jul 9, 2021, 10:12 PM IST

ETV Bharat / bharat

آئی ٹی کے نئے قوانین کے خلاف درخواستوں پر 16 جولائی کو سماعت

سپریم کورٹ آئی ٹی سے متعلق نئے قوانین کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔

آئی ٹی کے نئے قوانین کے خلاف درخواستوں پر 16 جولائی کو سماعت
آئی ٹی کے نئے قوانین کے خلاف درخواستوں پر 16 جولائی کو سماعت

سپریم کورٹ انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق نئے قوانین کے خلاف مختلف درخواستوں پر آئندہ جمعہ کو سماعت کرے گی۔ مرکزی حکومت نے آئی ٹی کے نئے قوانین کے خلاف مختلف ہائی کورٹوں میں دائر درخواستوں کو عدالت عظمی میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:WhatsApp Policy: 'ڈیٹا پروٹیکشن بل آنے تک نئی رازداری پالیسی نافذ نہیں ہوگی'

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت کی منتقلی کی درخواست کو’ 'جسٹس فار رائٹس فاؤنڈیشن‘ بمقابلہ حکومت ہند‘ کی خصوصی لیوپٹیشن سے منسلک کیا اور 16 جولائی کو ان سب کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے یہ درخواستیں دہلی ، بمبئی ، مدراس اور کیرالہ کی اعلی عدالتوں میں دائر کی گئیں ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details