اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Electoral Bond Scheme انتخابی بانڈز کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

انتخابی فنڈنگ ​​میں شفافیت لانے کی کوشش میں سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی نقد رقم کے متبادل کے طور پر بانڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ آج اس معاملہ پر سماعت کرے گا۔ SC On Electoral Bond Scheme

انتخابی بانڈز کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
انتخابی بانڈز کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

By

Published : Oct 14, 2022, 9:51 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ آج سیاسی جماعتوں کو انتخابی بانڈز کے ذریعے فنڈز فراہم کرنے کی اجازت دینے والے قانون کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ انتخابی فنڈنگ ​​میں شفافیت لانے کی کوشش میں سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی نقد رقم کے متبادل کے طور پر بانڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔

جسٹس بی آر گاوائی اور بی وی ناگارتھنا کی بنچ غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)، کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور دیگر درخواست گزاروں کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضیوں (پی آئی ایل) کی سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔کیا الیکٹورل بانڈز کی وجہ سے سیاسی فنڈنگ کے نظام میں شفافیت آئی ہے ؟

این جی او کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے گزشتہ 5 اپریل کو اس وقت کے چیف جسٹس این وی رمنا کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہے اور اس کی جلد سماعت کی ضرورت ہے۔ اس وقت سپریم کورٹ نے این جی او کی عرضی پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن اب تک اسے درج نہیں کیا جاسکا۔ حکومت نے 2 جنوری 2018 کو انتخابی بانڈ اسکیم کو مطلع کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details