جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیل بنچ نے ایڈووکیٹ ممتا شرما کی درخواست پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ درخواست گزار نے درخواست کی کاپی متعلقہ فریقوں کو دستیاب نہیں کرائی تھی۔
بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کی ایک ایک کاپی متعلقہ فریقین کو فراہم کرے اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ اب اس کیس کی سماعت 31 مئی کو صبح 11 بجے ہوگی۔