سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف مبینہ پروپگنڈہ میں ملوث میڈیا آرگنائزیشنز کے خلاف کارروائی سے متعلق عرضیوں پر حکومت کے حلف نامہ پر منگل کو عدم اطمینا ن کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے حکومت کے جوابی حلف نامہ پر ناراضگی ظاہر کی۔
جج بوبڈے نے کہاکہ 'ہم آپ کے حلف نامہ سے مطمئن نہیں ہیں۔ ہم نے حکومت سے پوچھا تھاکہ اس نے کیبل ٹیلی ویزن ایکٹ کے تحت کیا کیا ہے؟ لیکن حلف نامہ میں اس بارے میں ایک لفظ نہیں ہے۔ ہم ان معاملات میں مرکز کے حلف نامہ سے مایوس ہیں۔'