اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

توہین عدالت کیس: کنال کامرا کو سپریم کورٹ کا نوٹس - توہین عدالت کا مقدمہ

جمعہ کو اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کامرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

توہین عدالت کیس: کنال کامرا کو سپریم کورٹ کا نوٹس
توہین عدالت کیس: کنال کامرا کو سپریم کورٹ کا نوٹس

By

Published : Dec 18, 2020, 12:13 PM IST

عدالت نے کامرا سے چھ ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے اور پوچھا ہے کہ آخر ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ کیوں نہیں درج کیا جائے۔ تاہم کامرا کو ذاتی پیشی سے مستثنیٰ کردیا گیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ کنال کامرا نے اپنے سپریم کورٹ کے ذریعے ارنب گوسوامی کو ضمانت دیے جانے کے بعد کورٹ کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف وکلا نے توہین عدالت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں کے کے وینوگوپال نے رچیتا تنیجا کے سپریم کورٹ پر بنائے گئے کارٹون کے خلاف عدالت توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر رضامندی دی تھی، کارٹونسٹ نے ایک ٹویٹ کیا تھا جسے وینوگوپال نے کہا تھا کہ ملک کی اعلیٰ عدالت کے خلاف 'بھدا طنز' اور 'عدلیہ پر حملہ اور اس کی توہین' ہے۔

اپنے ٹویٹس میں رچیتا تنیجا نے ارنب گوسوامی کی ضمانت منظور کرنے کے بعد سپریم کورٹ پر ایک کارٹون بنایا تھا، اس کے علاوہ بھی دوسری عکاسی تھیں جہاں اعلیٰ عدالت کا ذکر تھا جس کے بعد قانون کے ایک طالب علم کی جانب سے ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس چلانے کی اپیل کی گئی۔

واضح ہو کہ کسی شخص کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کے لیے اٹارنی جنرل یا سالیسیٹر جنرل کی رضامندی ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details