اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sulli Deals, Bulli Bai App Case: سلی ڈیلز اور بُلّی بائی ایپ کے دو کلیدی ملزمین ضمانت پر رہا

سلی ڈیلز اور بُلّی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے دو کلیدی ملزمین کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے تاہم عدالت نے کہا کہ اس ضمانت کے دوران کوئی بھی ملزم ملک سے باہر نہیں جائے گا اور جب بھی عدالت کی جانب سے سماعت کے لیے بلایا جائے گا انہیں فوری طور پر پیش ہونا ہوگا۔ Sulli Deals Bulli Bai App Creators Granted Bail

By

Published : Mar 29, 2022, 9:19 AM IST

سلی ڈیلز اور بُلّی بائی ایپ کے دو کلیدی ملزمین ضمانت پر رہا
سلی ڈیلز اور بُلّی بائی ایپ کے دو کلیدی ملزمین ضمانت پر رہا

سی ایم ایم کورٹ نے سلی ڈیلز اور بُلّی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے دو کلیدی ملزمین اومکاریشور ٹھاکر اور نیرج بشنوئی کو ضمانت دے دی ہے۔ بلی بائی کیس میں نیرج ملزم ہے جبکہ اومکاریشور سلی ڈیلز کا پروڈیوسر ہے۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، جب کہ ایف ایس ایل کے نتائج آنا باقی ہیں۔ عدالت کا خیال ہے کہ مقدمہ جس مرحلے پر ہے اس پر بھی ملزم حقائق سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکے گا۔ یہ بھی دلیل دی گئی ہے کہ ملزمان نے پہلی بار جرم کیا ہے اور انہیں طویل عرصے تک جیل میں رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔ اب دونوں ملزمان کو ضمانت مل گئی ہے تاہم کئی شرائط بھی لاگو ہیں۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل، انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) اور ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمین کے خلاف شواہد پر انحصار کیا تھا اور تفتیش میں کسی کوتاہی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ عدالت نے تاکید کی ہے کہ اس ضمانت کے دوران کوئی بھی ملزم ملک سے باہر نہیں جائے گا اور جب بھی عدالت کی جانب سے سماعت کے لیے بلایا جائے گا انہیں فوری طور پر پیش ہونا ہوگا۔ اس کے علاوہ تفتیشی افسر کو اپنی لوکیشن کی تفصیلات دینا ہوں گی، فون کو مسلسل آن رکھنا ہو گا اور کسی متاثرہ شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔Sulli Deals App Case Accused: سُلی ڈیل ایپ کیس، ملزم نے کئی چونکانے والے انکشاف کئے

Sulli Deals Mastermind Aumkareshwar Thakur Arrested: سلی ڈیلز کا ماسٹر مائنڈ اومکاریشور ٹھاکر گرفتار

واضح رہے کہ سُلی ڈیل ایپ بنانے والے اومکاریشور نے اسپیشل سیل کے سامنے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔ اس نے بتایا ہے کہ اس ایپ پر بولی لگانے کے لیے ایسی لڑکیوں کی تصویریں لگائی گئی تھیں جو ٹویٹر پر ہندوؤں اور مندروں کے خلاف تبصرہ کرتی تھیں۔ وہ ٹویٹر پر ایسی لڑکیوں کو تلاش کرتا تھا اور اس کی تصویر اٹھا کر سُلی ڈیل ایپ پر بولی لگانے کے لیے پوسٹ کرتا تھا۔ ان لڑکیوں میں سے تقریباً 100 فیصد لڑکیاں مسلمان تھیں۔ Sulli Deal App Creator Arrested

ABOUT THE AUTHOR

...view details