دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے بتایا کہ 'سلی ڈیلز' موبائل ایپلیکیشن بنانے والے ماسٹر مائنڈ کو آج اندور سے گرفتار کرلیا۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل، انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) اور ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا کے مطابق مدھیہ پردیش کے نیو یارک شہر کے رہنے والے اومکریشور ٹھاکر سے اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی اور اعترف جرم کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اومکریشور ٹھاکر نے پوچھ کچھ کے دوران بتایا کہ ’مسلم خواتین کو بدنام کرنے کےلیے ایپ تیار کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اومکریشور ٹھاکر نے GitHub پر کوڈ کو تیار کیا تھا اور گروپ کے تمام ارکان کو GitHub تک رسائی کی اجازت دیدی تھی، جس ک بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایپ کو شیئر کیا گیا اور گروپ کے ارکان نے اس پر مسلم خواتین کی تصاویر کو اپ لوڈ کیا۔