اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sukhvinder Singh To Take Oath as CM آج سکھوندر سنگھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے - ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ

ہماچل پردیش میں کانگریس ہائی کمان نے سکھوندر سنگھ سکھو کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج دوپہر 1.30 بجے سکھوندر سنگھ سکھو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے اور مکیش اگنی ہوتری بھی ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ Sukhvinder Singh To Take Oath as CM

آج سکھوندر سنگھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے
آج سکھوندر سنگھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے

By

Published : Dec 11, 2022, 8:37 AM IST

شملہ:کانگریس رہنما سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ سکھویندر سکھو آج دوپہر 1.30 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب شملہ کے رِج میدان میں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بھوپیش بگھیل، ریاستی انچارج راجیو شکلا، بھوپیندر سنگھ ہڈا، پرتیبھا سنگھ اور نامزد وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے گورنر سے ملاقات کی۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ آج راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھرگے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بتا دیں کہ ریاست میں پہلی بار نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہائی کمان نے سکھوندر سنگھ سکھو کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا رہنما یعنی وزیر اعلیٰ اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ کانگریس کے ہماچل پردیش انچارج راجیو شکلا نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر سکھویندر سنگھ سکھو کو لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کیا ہے اور آج انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ہائی کمان کا فیصلہ ہے۔ Sukhvinder Singh Sukhu to take oath as Himachal Chief Minister today

مزید پڑھیں:۔Sukhu to be new CM of Himachal سکھوندر سنگھ سکھو ہماچل کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

واضح رہے کہ 26 مارچ 1964 کو ہمیر پور ضلع کی نادون تحصیل کے سیرا گاؤں میں پیدا ہوئے، مسٹر سکھو کے والد رسیل سنگھ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، شملہ میں ڈرائیور تھے۔ والدہ سنسار دیئی ایک گھریلو خاتون ہیں۔ سکھو کی پہلی سے ایل ایل بی تک کی تعلیم شملہ میں ہی ہوئی ہے۔ سکھو چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بڑے بھائی راجیو فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ دو چھوٹی بہنیں شادی شدہ ہیں۔ مسٹر سکھو کی شادی 11 جون 1998 کو کملیش ٹھاکر سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details