اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sukhu Take Oath as CM سکھوندرسکھو ہماچل کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، راہل، پرینکا کی حلف برداری میں شرکت - راہل، پرینکا کی حلف برداری میں شرکت

شملہ کے تاریخی رج گراؤنڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے سکھوندر سنگھ سکھو کو وزیر اعلیٰ اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔Sukhu Take Oath as CM

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 11, 2022, 3:30 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 3:49 PM IST

کانگریس رہنما سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ اور مکیش اگنی ہوتری نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب شملہ کے رِج میدان میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بھوپیش بگھیل، ریاستی انچارج راجیو شکلا، بھوپیندر سنگھ ہڈا، پرتیبھا سنگھ اور نامزد وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے گورنر سے ملاقات کی۔ حلف برداری تقرب میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی رہنما موجود تھے۔Sukhu Take Oath as CM

حلف برداری کی تقریب کے اسٹیج پر 6 بار ہماچل کے وزیر اعلیٰ رہنے والے ویربھدر سنگھ کی تصویر بھی لگائی گئی۔ جس پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا۔

حلف برداری تقریب کے دوران کئی دلچسپ تصاویر دیکھنے کو ملیں۔ کانگریس کی ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ جیسے ہی حلف برداری کی تقریب میں پہنچیں، پہلے راہل گاندھی اور پھر پرینکا گاندھی نے انہیں گلے لگایا۔ دراصل، پرتیبھا سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سمجھا جا رہا تھا، لیکن کانگریس ہائی کمان نے سکھوندر سنگھ سکھو کا نام فائنل کیا۔

کالج کی سڑکوں سے سیاست کی شروعات کرنے والے سکھوندر سکھو این ایس یو آئی کے ذریعے یوتھ کانگریس اور پھر اسمبلی پہنچے۔ سکھو ہمیر پور ضلع کی نادون سیٹ سے چوتھی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ وہ شملہ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔ 2013 سے 2019 تک سکھوندر سنگھ سکھو ہماچل کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سکھو 2003، 2007، 2017 میں بھی ایم ایل اے بنے، 2012 میں سکھو الیکشن ہار گئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ہماچل میں نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ مکیش اگنی ہوتری نے ہماچل کے پہلے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ مکیش اگنی ہوتری نے اونا ضلع کی ہرولی اسمبلی سیٹ سے لگاتار پانچویں بار الیکشن جیتا ہے۔ وہ 2003، 2007، 2012 اور 2017 میں ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے۔ مکیش اگنی ہوتری 2012 میں ویربھدر سنگھ کی حکومت میں کابینہ کے وزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhupendra To Continue As Gujarat CM بھوپیندر پٹیل 12 دسمبر کو ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے

Last Updated : Dec 11, 2022, 3:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details