دہلی: ایشیا کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی تہاڑ جیل میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک اور بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سُکیش چندر شیکھر دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو کئی برسوں سے جانتے ہیں، حالانکہ اس بات کی تصدیق نہ تو ستیندر جین نے کی ہے اور نہ ہی کسی سرکاری شخص نے۔ Sukesh Chandrashekhar Fraud Case
Sukesh Wrote Letter to LG سُکیش چندر شیکھر نے عآپ وزیر کو سیکورٹی کے لیے دس کروڑ روپے دیے
دھوکہ دہی کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سُکیش چندر شیکھر کے حوالے سے ایک اور بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سُکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو کئی برسوں سے جانتے ہیں۔ Big Allegation of Sukesh Chandrashekhar
معلوم ہوا ہے کہ سُکیش چندر شیکھر نے دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ 'انہوں نے عام آدمی پارٹی کو 50 کروڑ کا چندہ دیا تھا، اس کے بدلے میں جنوبی ہند میں پارٹی اہم عہدہ دینے کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سُکیش چندر شیکھر نے ستیندر جین کو پروٹیکشن منی کے طور پر 10 کروڑ روپے دیے تھے۔ سُکیش نے مبینہ طور پر اس حوالے سے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط بھی لکھا تھا لیکن اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سُکیش چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ 'انہیں جیل میں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی، جس کی وجہ سے انہوں نے تہاڑ میں پروٹیکشن منی دی ہے۔ بتا دیں کہ ستیندر جین بھی منی لانڈرنگ کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ سُکیش کو اس سال اگست میں تہاڑ سے دہلی کی منڈولی جیل منتقل کیا گیا تھا جب اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے تہاڑ جیل کے اندر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔