اترپردیش اردو اکیڈمی کے نو منتخب صدر راجا قاسم نے جمعہ کو منعقد ہوئی میٹنگ میں اکیڈمی سے متعلق تمام دفاتر میں بابائے قوم، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے، اردو کے فروغ کے لئے تمام کوچنگ سینٹر کھولنے اور اردو اکیڈمی کی جانب سے آئی اے ایس کی تیاری کے لیے چلنے والے کوچنگ میں وطن پرستی کا مضمون پڑھانے کی تجاویز رکھی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اردو اکیڈمی کی پہلی میٹنگ میں انہوں نے دفتر میں بابائے قوم، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے کی تجویز رکھی ہے، جس پر صدر اور سکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تینوں تصاویر جلد ہی لگا دی جائیں گی۔
دوسری تجاویز انہوں اردو کے فروغ کے لئے تمام اضلاع میں اردو کوچنگ سینٹر کھولنے کی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا اکیڈمی کی رقم کو بدعنوانی سے بچانے کے لئے یہ ضروری ہے۔