اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sufi Islamic Board Welcomes Ban on PFI صوفی اسلامک بورڈ گجرات نے پی ایف آئی پر پابندی کا خیر مقدم کیا - صوفی اسلامک بورڈ گجرات کا پی ایف آئی پر بیان

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد صوفی اسلامک بورڈ گجرات نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پابندی کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ Sufi Islamic Board Welcomes Ban on PFI

Sufi Islamic Board Welcomes Ban on PFI
صوفی اسلامک بورڈ گجرات نے پی ایف آئی پر پابندی کا خیر مقدم کیا

By

Published : Oct 6, 2022, 3:16 PM IST

احمدآباد: پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد صوفی اسلامک بورڈ گجرات نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پابندی کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ اس تعلق سے صوفی اسلامیک بورڈ گجرات کے چیئرمین صوفی انور حسین شیخ نے کہا کہ ہم پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے لیے مسلسل تین سالوں سے کوشش کر رہے تھے۔ تین سال قبل جب پی ایف آئی کو کوئی جانتا نہیں تھا، پوپیولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف صوفی اسلامی بورڈ نے آواز اٹھائی تھی۔ Sufi Islamic Board Welcomes Ban on PFI

صوفی اسلامک بورڈ گجرات نے پی ایف آئی پر پابندی کا خیر مقدم کیا

انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے وقت میں جو مظاہرے کیے گئے تھے، وہ پیڈ مظاہرے تھے اور اس میں کروڑوں روپے کا فنڈ بیرون ممالک سے اکٹھا کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر صوفی اسلامک بورڈ نے مہم چھیڑتے ہوئے مرکزی حکومت و صدر جمہوریہ کو اس تعلق سے معلومات فراہم کیں اور مطالبہ کیا کہ اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔ انکوائری کے بعد پی ایف آئی پر ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد این آئی اے نے حال ہی میں پی ایف آئی کے دفتروں پر چھاپا مارا اور ان کے اراکین کو گرفتار کیا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے لیے ہم مرکزی حکومت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PFI Ban کسی تنظیم پر پابندی لگانا اسے مشہور کرنے کے مترادف ہے،ڈاکٹر تسلیم رحمانی

ABOUT THE AUTHOR

...view details