اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو ڈاکٹروں کی جانب سے دل کی کامیاب سرجری - اتر پردیش کی خبریں

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی رہنے والی صائمہ نامی ایک خاتون کو اچانک سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری شروع ہوئی۔ جانچ سے پتہ چلا کہ صائمہ قلب کی ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں دل سے نکلنے والا خون واپس دل میں ہی چلا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں نے 8 گھنٹے کی پیچیدہ سرجری کر مرض سے نجات دلائی۔

اے ایم یو ڈاکٹروں کی جانب سے قلب کی کامیاب سرجری
اے ایم یو ڈاکٹروں کی جانب سے قلب کی کامیاب سرجری

By

Published : Feb 2, 2021, 6:08 PM IST

کارڈیوتھورسک سرجری شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اعظم حسین نے بتایا کہ صائمہ کی شہ رگ سے بیماری کو دور کرنے کے لئے بیٹل پروسیجر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر اعظم حسین اور ڈاکٹر ایس پی سنگھ اور ڈاکٹر مینک اگروال نے سرجری کر کے مریضہ کی شہ رگ کو درست کیا اور اس کے دل میں ایک والو لگایا۔

اے ایم یو ڈاکٹروں کی جانب سے قلب کی کامیاب سرجری

ڈاکٹر صابر علی خان نے بتایا کہ سرجری کے دوران مریضہ کے دل اور پھیپھڑے کو تین گھنٹے تک روک کر مصنوعی طریقے سے آکسیجن دیا گیا۔ بلڈ بینک کے انچارج پروفیسر کفیل اختر نے بتایا کہ مریضہ کو مطلوبہ مقدار میں خون بلڈ بینک سے فراہم کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر ندیم رضا نے انستھسیا دیا۔

اس کامیاب سرجری پر وائس جانسلر پروفیسر طارق منصور نے سرجنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود اے ایم یو کے ڈاکٹر نے زندگی بچانے والےکئی مشکل آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details