پروفیسر چترا گھوش گزشتہ رات انتقال کر گئیں۔ وہ (90) برس کی تھیں۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھائی شرت چندر بوس کی چھوٹی بیٹی تھیں۔
وزیر اعظم مودی نے پروفیسرگھوش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'پروفیسر چترا گھوش نے سوشل زندگی اور تعلیم کے شعبہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جب میری ان سے ملاقات ہوئی تھی تو ہم نے نیتا جی سبھاش چندر سمیت متعدد موضوعات پر کافی گفتگو کی تھی۔'