یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ہندوستانی طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ UGC, AICTE Urge Indian Citizens Not Go to Pakistan for Higher Studies۔ ان دونوں تنظیموں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ہندوستانی شہریوں اور بیرون ملک میں مقیم ہندوستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Do Not Travel to Pakistan for Higher Education: طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں، یو جی سی - یو جی سی اور اور اے آئی سی ٹی ای کا بیان
یوجی سی اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ہندوستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ UGC, AICTE Urge Indian Citizens Not Go to Pakistan for Higher Studies
یو جی سی
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو وہاں کی ڈگری کی بنیاد پر ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے دوسرے اداروں میں کوئی ملازمت یا داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے والے بے گھر افراد اور ان کے بچے پاکستان میں حاصل کی گئی تعلیم کی بنیاد پر ہندوستان میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے لیکن اس کے لیے انہیں مرکزی وزارت داخلہ سے سیکورٹی سے متعلق منظوری حاصل کرنا ضروری ہے.
- مزید پڑھیں:یو جی سی نے امتحانات منعقد کرنے کی سفارش کی
یو این آئی