پولیس نے 10ویں جماعت کے آن لائن امتحانات کے مطالبے کو لے کر ممبئی کے دھاراوی علاقے میں پیر کو وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ کی رہائش گاہ کے قریب طلباء کے احتجاج کے معاملے میں آج سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے "ہندوستانی بھاؤ "سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ YouTuber ‘Hindustani bhau’ arrested
پولیس نے جن دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت ہندوستانی بھاؤ اصل نام وکاس پھاٹک اور اقرار خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دیگر ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات (بشمول فسادات)، مہاراشٹر پولیس ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور مہاراشٹر پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
موصلہ اطلاعات کے مطابق طلباء ہندوستانی بھاؤ کی ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد سڑکوں پر آئے تھے جس میں آف لائن امتحانات کے موضوع پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ دریں اثنا مہاراشٹر کانگریس کے رہنما سچن ساونت نے الزام عائد کیا ہے کہ جس کمپنی نے سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے ہندوستانی بھاؤ کو مقبول بنایا وہ بی جے پی / سنگھ سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی ملکیت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھاراوی میں کل جو احتجاج ہوا وہ ایم وی اے حکومت کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔ موجودہ وبائی امراض کے ایام میں دسویں اور بارہویں جماعت کے آف لائن امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل بروز پیر ممبئی، تھانے، ناسک، ناگپور، اورنگ آباد، عثمان آباد اور ریاست کے کچھ دیگر مقامات پر طلبہ کا احتجاج پھوٹ پڑا تھا
(یو این آئی)