اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Protest Against Setting up of Gaushala: ہنس راج کالج میں گئو شالہ بنانے پر طلبا کا احتجاج - ہنس راج کالج میں گائے کے تحفظ اور تحقیقی مرکز کا قیام

اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کی ہنس راج کالج یونٹ نے ڈی یو انتظامیہ پر احتجاج کے دوران تعلیم اور طلبہ کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ طالبات نے کہا کہ لڑکیوں کے ہاسٹل کے لیے مختص جگہ پر’گئو شالہ‘ - سوامی دیانند گائے کے تحفظ اور تحقیقی مرکز کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ Students Protest Against Setting up of Gaushala in DU’s Hansraj College

ہنس راج کالج میں گئو شالہ بنانے پر طلبا کا احتجاج
ہنس راج کالج میں گئو شالہ بنانے پر طلبا کا احتجاج

By

Published : Feb 1, 2022, 10:24 AM IST

قومی دارالحکومت میں دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج کیمپس میں مبینہ طور پر گائے کے تحفظ اور تحقیقی مرکز کے قیام کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا اور وہاں طالبات کے لیے ہاسٹل بنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام ایس ایف آئی تنظیم کی جانب سے کیا تھا۔ اس کی حمایت دیگر طلبہ تنظیموں نے بھی کی۔ Construction of Cow Centre at DU’s Hansraj College


اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کی ہنس راج کالج یونٹ نے ڈی یو انتظامیہ پر احتجاج کے دوران تعلیم اور طلبہ کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ طالبات نے کہا کہ لڑکیوں کے ہاسٹل کے لیے مختص جگہ پر’گئو شالہ‘ - سوامی دیانند گائے کے تحفظ اور تحقیقی مرکز کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ستیارتھی کا ڈی یو کے طلبہ کے ہمراہ مارچ، محفوظ بچپن کا مطالبہ

وہیں ہنس راج کالج کی پرنسپل راما شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکز میں صرف ایک گائے رکھی ہے اور اسے تحقیق کے لیے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ سینٹر بنایا گیا ہے وہ خالی پڑی ہے، وہاں ہاسٹل بنانا ممکن نہیں۔ طلباء نے کالج کے باہر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پوسٹرز اور پلے کارڈز تھے جن پر لکھا تھا ’عوامی تعلیم کی حفاظت کریں‘طلبہ کی بہبود کو ترجیح دیں‘ تعلیم کو بھگوا نہ بنائیں، اور ہمارے کیمپس پر ہمارا حق ہے۔ طلباء نے کہا کہ گوشالہ کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے طالبات کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details