تملناڈو حکومت نے آج ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نہم دہم اور گیارھویں کلاسز کے امتحانات منسوخ کردیئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت امتحانات کے بغیر متعلقہ کلاس میں طلبا کو پرموٹ کر رہی ہے۔ اس کا اعلان تمل ناڈو اسمبلی میں وزیراعلی پلنی سوامی نے کیا۔
تمل ناڈو:نویں، دسویں اور گیارھویں کے امتحانات منسوخ
وزیراعلی نے ایک اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر 59 سے بڑھا کر 60 برس کردی گئی ہے۔
تملناڈو:نویں دسویں اور گیارھویں کے امتحانات منسوخ
اس موقع پر وزیر اعلی نے ایک اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر 59 سے بڑھا کر 60 برس کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں حکومت نے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا جس پر والدین اور سرپرست تنظیموں نے اعتراض کیا اور کہا جارہا ہے کہ حکومت نے گرائیجویٹ کونسل انتخابات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا تاکہ ٹیچرز کی تائید حاصل ہو۔