طلبہ نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کریں جو مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان اور طلبہ اور اساتذہ کی بھرتی کا انتظام حکومت کی جانب سے کیا جانا چاہیے۔
اسلامک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جس نے جمعرات کو قومی احتجاجی دن کے طور پر منایا اس سے قبل صبح کے وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاکہ حکام کو یونیورسٹی میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع کرنے پر اصرار کیا جائے۔