اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2022, 3:43 PM IST

ETV Bharat / bharat

Information Of Astronomy طلبہ کو مصنوعی نظام شمسی کے ذریعے فلکیاتی علوم کی تعلیم دی گئی

سیلک مل کالونی میں اُردو پرائمری اسکول کی صدر معلمہ مسرت سلطانہ اور سیدہ رئیسہ بیگم کی کوششوں سے مصنوعی نظام شمسی کے ذریعے طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ Information About The Science Of Astronomy

طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات دی گئی
طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات دی گئی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے سیلک میل کالونی میں واقع اُردو پرائمری اسکول میں مصنوعی نظام شمسی کے ذریعے طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی میونسیپل کمشنر نندا گیکواڈ نے کہا ہے کی یہ سرگرمی تمام میونسیپل کارپوریشن کے اسکولوں میں لائی جائیگی۔ علم فلکیات طلبہ کے لئے ایک دلچسپ موضوع ہوتا ہے اور نظام شمسی کی کہکشاؤں کے مطالعہ کے لئے یہ مصنوعی کہکشاں ایک موثر طریقہ ثابت ہو رہا ہے۔Students given information about the science of astronomy in aurangabad

طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات دی گئی

مزید پڑھیں:۔نظام شمسی میں تین نئے سیاروں کی دریافت

ممبئی میں قائم مصنوعی کہکشاں سے استفادہ تمام طلبہ کے لئے ممکن نہیں ہے، اسی لیے میونسپل کارپوریشن کے اردو پرائمری اور ہائی اسکولوں میں واقع سیلک مل کالونی میں اُردو پرائمری اسکول کی صدر معلمہ مسرت سلطانہ اور سیدا رئیسہ بیگم کی کوششوں سے مصنوعی نظام شمسی کے ذریعے طلبہ کو فلکیات کے علوم کے بارے میں معلومات دی گئی۔ تین سو طلبہ نے خلاء، سورج، چاند، ستاروں، سیاروں اور فلکیات سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس پروگرام کا انعقاد کوسموس ڈوم پلانیٹیریم کے بانی جاوید شیخ نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نندہ گیکوڑ ایجوکیشن آفیسر سونار وغیرہ سمیت کئی اعلی افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details