اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرل کی طالبہ کو ناسا کے گلوب پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا

ناسا گلوب پروگرام سائنس اور ماحولیات کے مطالعہ کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے طلبہ کی جستجو اور لگن میں اضافہ ہوتا ہے۔ تمام ارکان کو گلوب ٹیم کے ذریعہ تجویز کردہ قدرتی امور پر ایک ویڈیو تیار کرنا ہے۔

کیرل کی طالبہ کو ناسا کےگلوب پروگرام میں حصہ لینےکا موقع ملا
کیرل کی طالبہ کو ناسا کےگلوب پروگرام میں حصہ لینےکا موقع ملا

By

Published : Jun 10, 2021, 11:30 AM IST

کیرل میں واقع کوٹایم کے پونجر سے تعلق رکھنے والی لکشمی وی نائر کو گلوبل پروگرام کا حصہ لینے کا موقع ملا جس پر وہ کافی خوش ہیں۔

مذکورہ لڑکی کو نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی تعلیمی پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔

کیرل کی طالبہ کو ناسا کےگلوب پروگرام میں حصہ لینےکا موقع ملا

112 ممالک سے منتخب ہونے والے 12 طلباء میں سے لکشمی ہی ایشیاء پیسیفک کے خطے سے واحد تھیں۔ لکشمی پونجر میں واقع ایک اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ پونجر ایس ایم وی اسکول کی استاد پیاریلل نے لکشمی کو گلوب پروگرام کے لئے درخواست دینے کی تجویز دی تھی۔ اس پروگرام کے لئے لکشمی کو ویلکم کٹ ایک گلوب ٹی شرٹ، میڈل اور مائیک ویڈیو شوٹ کے لیے موصول ہوا۔

کیرل کی طالبہ کو ناسا کےگلوب پروگرام میں حصہ لینےکا موقع ملا

ناسا گلوب پروگرام سائنس اور ماحولیات کے مطالعہ کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے طلبہ کی جستجو کی نوعیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تمام ارکان کو گلوب ٹیم کے ذریعہ تجویز کردہ قدرتی امور پر ایک ویڈیو تیار کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر لکشمی کی بہت ساری تعریفیں ہو رہی ہیں۔ پنچایت انتظامیہ نے کووڈ لاک ڈاؤن کے بعد ایک بڑا استقبالیہ لکشمی کے اعزاز میں منعقد کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ لکشمی کا کہنا ہے کہ ان کے والد وجیا کمار، ایک نجی آیوروید انسٹی ٹیوٹ کے ملازم اور ان کی والدہ سریجا، چھوٹی بہن نندنا نے ان کا تعاون کیا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود لکشمی عظیم کارنامے پر پرجوش اور خوش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details