نوح: ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے سب ڈویزن پُنہانہ کے ایک مدرسے سے ایک 11 سالہ طالب علم کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری ڈویژن (ایف ایس ایل) کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کی۔ متوفی کے اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اے ایس پی اوشا کنڈو نے پیر کو بتایا کہ مدرسہ میں ایک لاش ملنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہم وہاں پہنچے۔ ہم نے ایف ایس ایل کی ٹیم کو وہاں بلایا ہے، جو واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ متوفی کے اہل خانہ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منڈیکھیڑا کے العافیہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ student found dead in Haryana's madrasa
انہوں نے کہا کہ متوفی لڑکا مبینہ طور پر تقریباً ایک سال سے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔ متوفی طالب علم کے لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ 11 سال کا تھا اور ایک سال سے اس مدرسے میں پڑھ رہا تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ میرا بھتیجا مدرسہ چھوڑ کر چلا گیا ہے لیکن گھر نہیں پہنچا۔ ہم نے اسے تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔ یہ قتل کا معاملہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جانی چاہئے۔