اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی رورکی: کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی قرنطینہ مرکز میں طلبہ کی موت - کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی قرنطینہ مرکز میں طلبہ کی موت

آئی آر ٹی رورکی کے محکمہ زلزلہ انجینئرنگ کے ایم ٹیک کے دوسرے سال کے طالب علم پریم سنگھ کی قرنطینہ مرکز میں موت واقع ہوگئی۔ تاہم اس کی کووڈ آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

آئی آئی ٹی رورکی:کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی قرنطینہ مرکز میں طلبہ کی موت
آئی آئی ٹی رورکی:کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی قرنطینہ مرکز میں طلبہ کی موت

By

Published : Apr 15, 2021, 11:23 AM IST

ملک کے ممتاز یونیورسٹی آئی آئی ٹی رورکی میں قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی ہے۔جس کے بعد پورے انسٹیٹیوٹ میں ہنگامہ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس طالب علم کو ایک کورونا متاثر طالب علم کے ساتھ رابطہ میں آنے کے بعد قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔فی الحال طالب علم کے لاش کو رورکی کے سول اسپتال کے پوسٹمارٹم ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔طالب علم کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔وہیں بتایا جارہا ہے کہ اس طالب علم کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ منفی آئی تھی۔

آئی آئی ٹی رورکی میں 120 سے زائد طالب علم کورونا متاثر

اطلاع کے مطابق انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی ) رورکی میں اب تک 120 سے زائد طلبہ اور طالبہ میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔کچھ فیکلٹی کے علاوہ عملہ اور ان کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد بھی کورونا مثبت ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز انسٹیٹیوٹ کے سی ای سی گیسٹ ہاؤس میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں زلزلہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم ٹیک کے دوسرے سال کے طالب علم پریم سنگھ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ طالب علم کے دوست اس سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن طالب علم نے فون نہیں اٹھایا۔

کمرے میں بے ہوش ملا چندی گڑھ کا طالب علم

جب طالب علم نے کافی دیر تک فون نہیں اٹھایا تو اس کے دوست کمرے میں پہنچ گئے۔ طالب علم کو کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔جس کے بعد دوستوں نے انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ طالب علم کو ایمبولینس کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ کے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے طالب علم کو رورکی سول اسپتال ریفر کردیا۔ ڈاکٹروں نے طالب علم کو مردہ قرار دے دیا۔

آئی آئی ٹی رورکی کے میڈیا سیل انچارج سونیکا سریواستو نے قرنطینہ سنٹر میں رہرہے ایم ٹیک کے طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالب علم 11 اپریل سے ہی قرنطینہ سنٹر میں مقیم تھا۔ مذکورہ طالب علم کورونا مثبت طالب علم کے ساتھ رابطے میں آیا تھا، جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ آج سول اسپتال میں نعش کا پوسٹمارٹم کے بعد ہی طالب علم کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

بدھ کے روز اتراکھنڈ میں کورونا کے 1935 نئے معاملے درج

بدھ کے روز اتراکھنڈ میں کورونا کے 1953 نئے معاملے سامنے آئےہیں۔وہیں کورونا متاثر 13 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ریاست میں فعال معاملات کی تعداد 10 ہزار 770 تک پہنچ گئی ہے۔ریاست میں کورونا کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 24 ہے۔وہیں ریاست میں اب تک کورونا سے 1 ہزار 793 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details