مرکزی حکومت نے کووڈ کی نئی قسم ’ اومیکرون‘ New COVID variant Omicron کے پیش نظرتمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی کڑی نگرانی کی جانی چاہئے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعہ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ کووڈ کا انفیکشن پھیلنے کے آثار ہیں، اس لیے اضافی احتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہئیں۔ خطرے والےاوردوسرے ممالک سے آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے ’ایئر سویدھا‘ پورٹل تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ حکام کورسائی دی گئی ہے۔ اس پر متعلقہ علاقوں میں پہنچنے والے مسافروں کے بارے میں معلومات دستیاب ہے ۔ اس کے ذریعے مسافروں کے انتظامات میں مدد ملے گی۔