اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Stone Pelting In Jahangirpuri: جہانگیر پوری میں پتھراؤ، دو ملزمین گرفتار

دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک بار پھر پتھربازی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔Stone Pelting In Jahangirpuri

جہانگیر پوری میں پتھراؤ،  دو ملزمین گرفتار
جہانگیر پوری میں پتھراؤ، دو ملزمین گرفتار

By

Published : Jun 8, 2022, 11:43 AM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں منگل کی رات پتھر بازی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کی صبح اس سے متعلق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں کچھ لڑکے کالونی کے اندر پتھر پھینکتے نظر آ رہے ہیں۔ اس فوٹیج کی بنیاد پر دو ملزمان کو دہلی پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔Video shows stone-pelting between two groups in Delhi’s Jahangirpuri

جہانگیر پوری میں پتھراؤ، دو ملزمین گرفتار


اس پورے معاملے پر ڈی سی پی نارتھ ویسٹ اوشا رنگرانی نے کہا کہ لڑائی اور پتھراؤ کے واقعہ کے بارے میں مہیندر پارک پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی تھی۔ دو روز قبل کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے ظہیر نامی شخص اور اس کے ساتھی کچھ لڑکوں کو ڈھونڈنے آئے تھے۔ وہ مبینہ طور پر نشے میں تھے۔ جس کے بعد ان لوگوں نے علاقے میں پہنچ کر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے تین گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔



مزید پڑھیں:۔Jahangirpuri Violence: جہانگیر پوری میں ایک بار پھر کشیدگی، سونو شیخ گرفتار

انہوں نے کہا کہ جہانگیر پوری میں رہنے والے وشال اور ویرو نامی دو لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی سی پی نے یہ بات واضح طور پر کہی کہ اس جھگڑے کا کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے کیونکہ دونوں گروہ ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details