عالمی بازار سے کمزور اشاروں کے ساتھ Global Market Close With weak signals، گھریلو سطح پر ٹیک ، آئی ٹی ، ریئلٹی، میٹل جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ کے ساتھ Stock Market Closed Lower for the Fourth Day بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 329.06 پوائنٹس گر کر 57788.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 103.50 پوائنٹس گر کر 17221.40 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں میں بھی پر فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.59 فیصد گر کر 25327.12 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.35 فیصد گر کر 29244.83 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں کل 3454 کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے 1665 برتری اور 1681 کی گراوٹ میں رہیں جبکہ 108 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بی ایس ای میں آٹو 0.50 فیصد اور سی ڈی 0.09 فیصد کی برتری کے علاوہ، باقی تمام گروپ گراوٹ میں رہے جن میں ریئلٹی 1.78 فیصد، ٹیک 1.10 فیصد، آئی ٹی 1.03 فیصد، ٹیلی کام 1.01 فیصد اور میٹل 1.02 فیصد خاص طور پر شامل ہے۔