مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے سری رام پور علاقے سے اسپیشل ٹاسک فورس (Special Task Force) نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بین ریاستی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
ایس ٹی ایف نے خصوصی کارروائی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے کروڑوں روپے کے ہیروئن اور منشیات تیار کرنے کے سامان برآمد کیے ہیں۔ STF Arrest Six Person And Recovered Drugs
مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے بتایا کہ دارالحکومت کولکاتا میں منی پور کے دو نوجوانوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران ملی معلومات کی بنیاد پر ریاست کے مختلف اضلاع میں خصوصی کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی معلومات کی بنیاد پر ہی بردوان ضلع کے سری رام پور علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران چھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔