امر جوان جیوتی تقریباً 50 برس سے دارالحکومت دہلی میں انڈیا گیٹ کی پہچان بنی تھی تاہم یوم جمہوریہ سے قبل اسے یہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب یہ مشعل انڈیا گیٹ کے بجائے نیشنل وار میموریل پر روشن رہے گی۔
آج شام کو اس مشعل کاوار میموریل کی مشعل میں انضام کیا جائے گا۔ اب انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
انڈیا گیٹ گول چکر پر واقع تاریخی چھتری میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ان کی ہولوگرام Statue of Subhash Chandra Bose Will be Installed at India Gate مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کر کے وہاں نیتا جی کا عظیم مجسمہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "ایسے موقع پر جب پوری قوم نیتا جی کا 125 ویں یوم پیدائش منا رہی ہے، تب مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ یہ ان کے تئیں بھارت کے شکر گزاری کی علامت ہوگی۔‘‘
ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہولوگرام مجسمہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک وہاں نیتا جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب نہیں ہو جاتا۔