اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Raghuraj Singh's Controversial Statement : اکھلیش یادو کے خلاف ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان - ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان

اترپردیش کی اسمبلی میں اکھلیش یادو گزشتہ روز شیروانی پہن کر پہنچے تھے، جس کے متعلق رگھو راج نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'اکھلیش شیروانی پہن کر پہنچے یا 'چڈی' اس کو کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ بی جے پی اب جانے والی نہیں ہے، بی جے پی ریاست اور مرکز میں رہنے والی ہے۔'

اکھلیش یادو کے خلاف ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان
اکھلیش یادو کے خلاف ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان

By

Published : Feb 23, 2023, 9:14 PM IST

اکھلیش یادو کے خلاف ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا اسمبلی میں شیروانی پہن کر جانے پر وزیر مملکت رگھو راج سنگھ نے کہا 'اکھلیش شیروانی پہن کر پہنچے یا 'چڈی' اس کا کوئی مطلب نہیں ہے، کیونکہ بی جے پی اب جانے والی نہیں ہے'۔

وزیر مملکت رگوں راج سنگھ نے ضلع علی گڑھ کے تھانہ کوارسی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ایک ہیلتھیئن نام کے لیب کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے اپنے خون کی بھی جانچ کروائی اور علاقے میں لیب کی ضرورت بتائی اور کہا کہ یہاں کم قیمت پر خون کی جانچ ہوگی اور تمام جانچوں کی رپورٹ 12 گھنٹے میں دی جائے گی۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا اسمبلی میں شیروانی پہنکر جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت رگھو راج سنگھ نے کہا کہ 'اکھلیش شیروانی پہن کر پہنچے یا چڈی اس کو کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ بی جے پی اب جانے والی نہیں ہے، بی جے پی ریاست اور مرکز میں رہنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mohan Bhagwat's controversial comment موہن بھاگوت کے متنازع بیان کے خلاف کانپور میں احتجاج

رگھو راج نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے بنا کسی امتیازی سلوک کے 2 لاکھ 65 ہزار خواتین کی شادی کروایا ہے، جس میں 65 ہزار مسلم غریب خواتین ہے اور اس بار بھی تقریبا 10 لاکھ خواتین کی شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ہیلتھیئن لیب کے مالک نے بتایا کہ دوہرہ علاقہ ایک گھنی آبادی کا علاقہ ہے، جہاں خون جانچ لیب کی ضرورت تھی۔ اسی وجہ ہم نے یہاں لیب کھولی ہے، جس کا افتتاح وزیر مملکت رگوں راج سنگھ نے کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز اکھلیش یادو ریاست اترپردیش کی اسمبلی میں شیروانی پہنکر پہنچے تھے، جس کے متعلق رگو راج نے متنازعہ بیان جاری کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details