اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

''افغانستان میں خواتین کو آزادی ملنی چاہیے'' - ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم

ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی اور موجودہ صورتحال کے مدنظر خواتین کے مستقبل کو لے کر فکرمند ہیں۔

firhad hakim
firhad hakim

By

Published : Aug 18, 2021, 12:37 PM IST

بھارت کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی افغانستان میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے رد عمل آنے لگا ہے۔

ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی اور موجودہ صورتحال کے مدنظر خواتین کے مستقبل کو لے کر فکرمندی کا اظہار کیا۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور وہاں کی تمام خبروں سے باخبر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قابل تشویش ہے۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی جانب سے بہت جلد موقف آ جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید

مغربی بنگال کے ٹرانسپورٹ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے، لیکن عوام بالخصوص خواتین کے مستقبل کے حوالے سے لوگ فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے لیے مستقبل باعث تشویش ہے کیونکہ ماضی میں انہوں (طالبان) نے جواتین کے ساتھ جس طرح سے شکوک کا اظہار کیا تھا، اس کو دیکھتے کو ان سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی تین بیٹیوں کے باپ ہیں۔ لڑکیوں اور عورتوں کے درد کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افعانستان کی موجودہ صورتحال میں جلد بہتری آئے اور خواتین کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کا حق مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details