اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پندرہ مئی کو ریاستی سطح کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹر ظفر محمود اور قومی سطح کے تعلیمی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ قومی سطح پر معیاری تعلیمی اداروں کا جال بچھانا تنظیم کا مقصد ہے۔ یہ معلومات ویلفیئر اسوسی ایشن فار ریسرچ آف مائنارٹیز کے ذمہ داروں نے دی۔ Education Conference on 15th May in Aurangabad۔ تعلیم مسلمانوں کا قومی مسئلہ ہے اور قومی سطح پر باہمی اتحاد کے ذریعے تعلیمی جال پھیلاکر اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے، اس مشن کے تحت اورنگ آباد میں پندرہ مئی کو ایک ریاستی سطح کی تعلیمی کانفرنس ہونے والی ہے۔
Education Conference on 15th May in Aurangabad: اورنگ آباد میں پندرہ مئی کو ریاستی سطح کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد - اورنگ آباد میں تعلیمی کانفرنس
بھارت میں تعلیم مسلمانوں کا قومی مسئلہ ہے اور قومی سطح پر باہمی اتحاد کے ذریعے تعلیمی جال پھیلاکر اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے اورنگ آباد میں پندرہ مئی کو ریاستی سطح کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ Education Conference on 15th May in Aurangabad
یہ بھی پڑھیں:
ویلفیئر اسوسی ایشن فار ریسرچ آف مائنارٹیز کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں معروف سماجی جہد کار اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر محمود، مجید پاریکھ اور دیگر نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے اس بات کی جانکاری، ویلفیئر اسوسی ایشن فار ریسرچ آف مائنارٹیز کے ذمہ داروں نے دی، ان کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نئی نسلوں کے لیے ایسے ادارے قائم کرنا ہے جو مستقبل میں زندگی کے ہر میدان میں قوم وملت کی رہنمائی کرسکے۔