کانگریس نے کالاہانڈی اسکول کی ٹیچر ممتا مہر کے قتل کے اہم ملزم گوبند سنگھ ساہو کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھنے والے وزیر مملکت برائے داخلہ دویا شنکر مشراکو برخواست کرنے اور ممتا کے کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے جمعہ کو اوڈیشہ بند کی اپیل کی ہے۔
اوڈیشہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی دیباشیش پٹنائک نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ بند صبح چھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک رہے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اس بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ پٹنائک نے کہا کہ بند کے دوران ٹریفک، ٹرین خدمات، دکانیں بازار کمپلکس، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔