اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Startup Applications for Marg Portal اسٹارٹ اپ انڈیا نے مارگ پورٹل کے لئے اپ ایپلی کیشنز کا آغاز کیا - Marg Portal

ڈی پی آئی آئی ٹی نے دوسرے مرحلے کے تحت اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کا عمل شروع کیا ہے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپس کوhttps://maarg.startupindia.gov.in پر درخواست دینے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا نے مارگ پورٹل کے لئے اسٹارٹ اپ ایپلی کیشنز کا آغاز کیا
اسٹارٹ اپ انڈیا نے مارگ پورٹل کے لئے اسٹارٹ اپ ایپلی کیشنز کا آغاز کیا

By

Published : Nov 23, 2022, 10:36 PM IST

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعہ نیشنل مینٹرشپ پلیٹ فارم، مارگ پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے اسٹارٹ اپ درخواستوں کے لئے ایک کال لانچ کیا ہے۔ بھارتی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ، جو اس وقت عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے، کو مزید فروغ دینے کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا کی توجہ اسٹارٹ اپ روایت کو متحرک کرنے اور بھارت میں اختراع اور انترپرینیورشپ کے لیے ایک مضبوط اور جامع ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنے پر مرکوز ہے۔ اس تناظر میں ایم اے اے آر جی (مارگ) پورٹل - مینٹرشپ، ایڈوائزری، اسسٹنس، ریجیلینس اور گروتھ، مختلف سیکٹروں، تقاریب، مرحلوں، جغرافیہ اور پس منظر میں اسٹارٹ اپس کے لیے تحفظ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ مارگ پورٹل کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔

• اسٹارٹ اپس کو ان کی لائف سائکل کے لئے سیکٹر فوکسڈ رہنمائی، ہینڈ ہولڈنگ اور تعاون فراہم کرنا۔

• ایک باضابطہ اور منظم پلیٹ فارم قائم کرنا جو مینٹیز اور ان کے متعلقہ صلاح کاروں کے درمیان انٹیلی جینٹ میچ میکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

•اسٹارٹ اپس کے لیے موثر اور ایکسپرٹ مینٹرشپ کی سہولت فراہم کرنا اور ایک نتیجہ پر مبنی نظام وضع کرنا جو مینٹر-مینٹی تعاون کو بروقت ٹریک کرنے کا اہل بناتا ہے۔

مزید پڑھیں۔Startup India Innovation Week: دس جنوری ’اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک‘ کا آغاز

اسٹارٹ اپ اب ترقی اور حکمت عملی پر ذاتی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی میچ میکنگ کے ذریعے مؤثر طریقے سے دنیا بھر کے دیگر ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، کامیاب بانیوں، تجربہ کار سرمایہ کاروں اور دیگر ماہرین کے ساتھ جڑسکتے ہیں۔ پورٹل کی اہم خصوصیات میں ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے والوں کے لیے کسٹمائزیبل مینٹرشپ پروگرام، موبائل فرینڈلی یوزر انٹرفیس، تعاون کرنے والے مینٹرز کی عزت افزائی، ویڈیو اور آڈیو کال کے متبادل وغیرہ شامل ہیں۔

مارگ پورٹل کو تین مرحلوں میں فعال بنایا جارہا ہے،

1۔پہلا مرحلہ: مینٹور آن بورڈنگ

کامیابی کے ساتھ لانچ اور عمل میں لایا گیا، 400سے زیادہ ایکسپرٹ مینٹور تمام شعبوں میں شامل ہیں۔

2۔فیز II: اسٹارٹ اپ آن بورڈنگ

ڈی پی آئی آئی ٹی 14 نومبر 2022 سے مارگ پورٹل پر اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کا آغاز کر رہا ہے۔

3. تیسرا مرحلہ : مارگ پورٹل لانچ اور مینٹور میچ میکنگ

آخری لانچ جہاں مینٹور کو اسٹارٹ اپس کے ساتھ میچ کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے دوسرے مرحلے کے تحت اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کا عمل شروع کیا ہے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپس کوhttps://maarg.startupindia.gov.in پر درخواست دینے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔ اختراعات کسی ملک کے لیے ترقی کا ناگزیر انجن ہوتے ہیں، اور صرف بھارت ہی 82,000سے زیادہ اور ڈی پی آئی آئی ٹی تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس اور 107 سے زیادہ یونیکورنز ہیں۔ انٹرپرینیورشپ ہماری عظیم ملک کی اقتصادی دولت اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اور ہم تیزی سے روزگار چاہنے والے ملک سے بدل کر روزگار پیدا کرنے والے ملک کے طور پر تبدیل ہو رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details