اردو

urdu

Stampede at Mata Vaishno Devi Temple: ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے دوران 12 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی

By

Published : Jan 1, 2022, 11:10 AM IST

Updated : Jan 1, 2022, 3:09 PM IST

جموں و کشمیر کے کٹرا میں موجود ماتا ویشنو دیوی مندر میں نئے سال کے جشن کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس میں اب تک 12 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی ہے اور 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بھگدڑ کی وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔Stampede at Mata Vaishno Devi Temple

Stampede at Mata Vaishno Devi Temple
ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے دوران 12 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی

جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں ہندو عقیدت مندوں کی زبردست بھیڑ کی وجہ سے مچی بھگدڑ میں کم سے کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ بھگدڑ مندر کے گربھ گرہ کے باہر گیٹ نمبر تین کے پاس ہوئی۔ ماتا ویشنو دیوی مندر جموں سے قریب 50 کلو میٹڑ دور تری کوٹہ پہاڑیوں پر واقع ہے۔ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی بورڈ کے ہیلپ لائن نمبر 01991-234804 یا 01991-234053 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پی سی آر کٹرا کے ہیلپ لائن نمبر 01991232010 یا 9419145182 پی سی آر ریاسی کے ہیلپ لائن نمبر 0199145076 یا 9622856295 ڈی سی دفتر ریاسی کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 01991245763 یا 9419839557 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو

اس حادثے میں مارے گئے 12 لوگوں میں سے 8 کی پہچان بھی ہوچکی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق اب تک جن لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے اُن میں دھیرج کمار عمر 26 سال ولد ترلوک کمار رہائشی نوشیرہ راجور، 35 سالہ شویتا سنگھ اہلیہ وکرانت سنگھ رہائشی غازی آباد یوپی، ونئے کمار ولد مہیش چندر عمر 24 سال رہائشی بدرپور، دلی۔ سونو پانڈے ولد نریندر پانڈے 24 سالہ رہائشی بدرپور، دلی۔ ممتا اہلیہ سریندر عمر 38 سال، رہائشی یری جھرجر، ہریانہ۔ دھرم ویر عمر 35 سال رہائشی سالاپور، سہارنپور، یو پی۔ ونیت کمار ولد ورام پال سنگھ 38 سال، رہائشی سہارنپور، یو پی۔ ڈاکٹر ارون پرتاپ سنگھ ولد پرکاش سنگھ عمر 30 سال، رہائشی گورکھپور، یو پی شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دُکھ ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعہ کا جائزہ لینے کے لئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزرا جتیندر سنگھ اور نتیانند رائے سے بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے بھگدڑ کے واقعہ کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ جموں کشمیر کے ایل جی کے دفتر نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا، ’شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے مقام پر بھگدڑ کی وجہ سے لوگوں کی اموات سے بے حد دُکھی ہوں۔ مہلوکین کے افراد خاندان کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور جو زخمی ہیں اُن کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔‘

سنہا نے کہا کہ ‘وزیرداخلہ امیت شاہ جی سے بات کی ہے، انہیں واقعہ کے بارے میں جانکاردی دی۔ آج کی بھگدڑ کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری (ہوم)، جموں کی صدارت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اے ڈی جی پی، جموں اور متعلقہ کمشنر رکن ہوں گے

عہدیداروں نے بتایا کہ نئے سال کی شروعات پر مندر میں مظاہرہ کرنے پہنچے عقیدت مندوں کی زبردست بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ سینئر عہدیداروں اور شرائن بورڈ کے نمائندے موقع پر موجود ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 13 مزید لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور اُن میں سے زیادہ تر کا علاج ماتا ویشنو دیوی نارائن سوپر اسپیشالٹی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2022, 3:09 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details