آندھرا پردیش میں چندرابابو نائیڈو کے جلسے میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک آندھراپردیش کے کنڈوکورو میں چندرابابو کے ایک جلسہ عام میں اچانک بھگدڑ سے کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ سانحہ نیلور ضلع کے کنڈوکور میں چندرابابو کے ایک جلسہ عام میں پیش آیا۔ چندرابابو کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگ امڈ پڑے تھے کہ اچانک جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران کچھ لوگ نالے میں گرگئے جس کی وجہ سے 7 افراد ہلاکا ہوگئے اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
چندرا بابو نے فوری طور پر اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور مرنے والوں کے لواحقین کےلیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے ہر خاندان کےلیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اور لواحقین کی آخری رسومات بھی تلگودیشم کی جانب سے ادا کی جائیں گی۔
چندرا بابو نے اعلان کیا کہ متاثرین کے بچوں کو این ٹی آر ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جارہے تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی۔