چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے درخواست کی کہ وہ پیر کو سری لنکا کی بحریہ کے ذریعہ پکڑے گئے 23 بھارتی ماہی گیروں اور ان کی پانچ کشتیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔Indian Fishermen in Sri Lankan Custody
اس سلسلے میں اسٹالن نے وزیر خارجہ جے شنکر کو ایک خط لکھا جس کی ایک کاپی آج یہاں میڈیا کو جاری کی گئی۔ اس خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ سری لنکا کی بحریہ نے کل تمل ناڈو کے 23 ماہی گیروں کو پانچ ماہی گیری کشتیوں کے ساتھ پکڑا ہے۔ انہوں نے خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ سری لنکا کی بحریہ اس سال تمل ناڈو سے اب تک 221 ماہی گیروں کو پکڑ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی ماہی گیر برادری سری لنکا کی بحریہ کی طرف سے مسلسل گرفتاریوں کی وجہ سے کافی تناؤ اور تکلیف سے گزر رہی ہے۔ کیونکہ ماہی گیروں کا ذریعہ معاش ماہی گیری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کی معیشتیں بحران کا شکار ہیں اور انہیں ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے۔