اردو

urdu

MSRTC: ایم ایس آر ٹی سی کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال سے عوام پریشان

By

Published : Nov 22, 2021, 7:32 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (MSRTC) یعنی ایم ایس آر ٹی سی کے کامگار پچھلے پندرہ دنوں سے غیر معینہ ہڑتال کررہے ہیں، ریاست کے تمام بس ڈپو پوری طرح بند ہے۔ تمام ایس ٹی کی بسیں ڈپو میں کھڑی ہیں، اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ پر ایک طرح سے سناٹا چھایا ہوا ہے، بس اسٹینڈ سے جڑے بیوپاری پریشان ہیں، ان کی روزی روٹی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

ST workers news  ST workers strike news  Maharashtra news  etv bharat urdu news  ایس ٹی کامگاروں کی ہڑتال  ایس ٹی کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال  مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ
ایم ایس آر ٹی سی کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال سے عوام پریشان

ریاست مہاراشٹر میں مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (MSRTC) کے کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال گزشتہ کئی دونوں سے جاری ہے، جس کی وجہہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ساتھ ہی بس اسٹینڈ پوری طرح سے خالی ہونے کی وجہ سے وہاں پر کاروبار کرنے والوں میں فاقہ کشی جیسی نوبت آگئی ہے۔

ایم ایس آر ٹی سی کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال سے عوام پریشان

مزید پڑھیں:۔اورنگ آباد میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال

مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ یعنی ایم ایس آر ٹی سی کے کامگار پچھلے پندرہ دنوں سے غیر معینہ ہڑتال کررہے ہیں، ریاست کے تمام بس ڈپو پوری طرح بند ہے۔ تمام ایس ٹی کی بسیں ڈپو میں کھڑی ہیں، اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ پر ایک طرح سے سناٹا چھایا ہوا ہے، بس اسٹینڈ سے جڑے بیوپاری پریشان ہیں، ان کی روزی روٹی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں، جو لوگ پہلے دن بھر کے ہزاروں روپے کما لیتے تھے آج دکانیں بند کر بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ دن میں صرف سو دو سو روپیے کا ہی کاروبار کر رہے ہیں۔

واضح رہے اخبارات کی دکانیں اور چھوٹے موٹے بہت سارے کاروبار کا انحصار مسافروں کی آمد و رفت پر ہوتا ہے لیکن موجودہ صورتحال مایوس کن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details