اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کنگ خان کو پرانا وقت کیوں یاد آگیا؟ - India cinema

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ اور کنگ آف رومانس کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے امریکی بحریہ بینڈ کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جس میں امریکی بحریہ بینڈ کو بالی وڈ فلم کا گانا 'یہ جو دیش ہے تیرا' گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کنگ خان کو پرانا وقت کیوں یاد آگیا
کنگ خان کو پرانا وقت کیوں یاد آگیا

By

Published : Mar 30, 2021, 4:34 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 5:54 PM IST

یہ ویڈیو امریکہ میں مقیم بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ دوستی کا رشتہ ہے جسے کبھی نہیں توڑا جاسکتا۔ یو ایس نیوی نے شاہ رخ خان کی فلم سودیش کا گانا گن گنایا۔

امریکی بحریہ کے بینڈ کے ممبران نے یہ گانا امریکی چیف آف نیول آپریشنز مائیکل ایم گلڈے نے امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کے لیے منعقدہ عشائیہ تقریب میں گایا۔ کنگ خان نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'ویڈیو شیئر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ سَر۔ بہت ہی پیارا ہے۔ پرانا وقت یاد آگیا جو اس خوبصورت فلم اور اس گانے کو بنانے میں بیتا'۔

بشکریہ ٹویٹر

شاہ رٗخ خان نے اپنے ٹویٹ میں فلم کے ہدایت کار اور فلم ساز کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو بھی ٹیگ کیا اور کہا میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوششوں سے یہ خوبصورت نغمہ زبان زد عام ہوا اور فلم کامیاب بھی رہی۔

بتا دیں کہ 'یہ دیش ہے تیرا' آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”سودیش” کا ہے۔ یہ انڈین سینما کی پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ ناسا کے ہیڈ کورواٹرز میں ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details