اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Harassment Case ایف آئی آر منسوخ کرانے کےلیے سرینواس گوہاٹی ہائی کورٹ پہنچے - گوہاٹی ہائی کورٹ

یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نواس بی وی نے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کانگیرس سے نکالی گئی انگکیتا دتہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر کرائی تھی، جسے منسوخ کرانے کے لیے انہوں نے ہائی کورت کا رخ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 27, 2023, 4:46 PM IST

گوہاٹی: یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے پارٹی کی برخاست رکن انگکیتا دتہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کے الزام میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کے لئے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس اجیت بورٹھاکر نے کی۔ معاملے کی اگلی سماعت 2 مئی کو ہوگی۔ دتہ نے 19 اپریل کو دیسپور پولیس اسٹیشن میں سری نواس کے خلاف گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کے خلاف فحش تبصرے کرنے، گندی زبان استعمال کرنے اور ان کے خلاف شکایت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

آسام یوتھ کانگریس کی صدر دتہ نے الزام لگایا کہ فروری میں رائے پور میں پارٹی کے مکمل اجلاس کے دوران سری نواس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے سیاسی کیریئر کو برباد کرنے کی دھمکی دی تھی۔آسام پولیس نے سری نواس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ 23 اپریل کو گوہاٹی پولیس کی ایک ٹیم سری نواس کی بنگلورو رہائش گاہ پر گئی اور انہیں 2 مئی تک دیسپور پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا۔ خیال ر ہے کہ دتہ نے 18 اپریل کو سلسلہ وار ٹویٹس میں سری نواس کے خلاف الزامات لگائے تھے، جس کے بعد کانگریس نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا اور بعد میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے انہیں چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details