احتجاج کے دوران دکانداروں نے مکمل طور پر تمام دکانیں بند کر رکھی تھی اور ٹریفک حکام کے خلاف جم کر نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران دکاندار ایسوسی ایشن کے صدر حنیف احمد نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں سے ٹریفک حکام کی طرف سے یکطرفہ روڈ ڈایورزن کیا گیا، جس سے ہمارے روزگار پر کافی برا اثر پڑا ہے۔
سرینگر: شہید گنج کے دکانداروں کا جم کر احتجاج - دکاندار ایسوسیئشن کے صدر حنیف احمد
مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہید گنج علاقے کے دکانداروں نے ٹریفک پولیس کی طرف سے یک طرفہ روڈ ڈائیورزن کرنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
سرینگر: شہید گنج کے دکانداروں کا جم کر احتجاج
یہ بھی پڑھیں:
سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کی ضرورت: کے سی سی آئی
اس سلسلے میں انہوں نے دوبارہ ٹریفک حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس فیصلے کو واپس لیں تاکہ ہمارا روزگار دوبارہ بحال ہو سکے۔