اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرینگر پولیس نے نوزائد بچی کو اغوا کرنے کے الزام میں لک آوٹ نوٹس جاری کیا - نوزائد بچی

مذکورہ ملزمان کے خلاف 25دنوں کے نوزائد بچی کو سفید رنگ کی سکوڑا کار رجسٹریشن نمبر JK01AK/8900 میں اغوا کرنے اور جرم کو انجام دینے کے بعد فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نشاط پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف باضابطہ طور ایف آئی آر زیر نمبر 84/2021 بھی درج کیا جاچکا ہے۔

سرینگر پولیس نے نوزائد بچی کو اغوا کرنے کے الزام میں لک آوٹ نوٹس جاری کیا
سرینگر پولیس نے نوزائد بچی کو اغوا کرنے کے الزام میں لک آوٹ نوٹس جاری کیا

By

Published : Sep 5, 2021, 12:01 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف نوزائد بچی کو اغوا کرکے فرار ہونے کے الزم میں لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ وکیل کالونی برین نشاط کی رہائشی رابعہ شاہ زوجہ ظہور احمد شاہ اور صبغت اللہ شاہ ولد ظہور احمد شاہ کے نام نشاط پولیس نے لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

مذکورہ ملزمان کے خلاف 25 دنوں کے نوزائد بچی کو سفید رنگ کی سکوڑا کار رجسٹریشن نمبر JK01AK/8900 میں اغوا کرنے اور جرم کو انجام دینے کے بعد فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نشاط پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف باضابطہ طور ایف آئی آر زیر نمبر 84/2021 بھی درج کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ادھم پور: بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر ماں فرار

پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لیے یہ دونوں ملزمان روپوش ہوگئے ہیں تاہم پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے جبکہ لک آوٹ نوٹس میں مزکورہ ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پولس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان دونوں کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ موبائل فون نمبرات 9596770513، 9596770625 اور 9596770854 پر رابطہ قائم کر کے پولیس کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details