جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے ایک ایئر شو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز ڈل جھیل ڈل کے اُوپر سے اڑان بھرے گی اور سامعین کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گی۔
Air Show: سرینگرمیں بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کا ایئر شو قبل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فضائیہ کے جہاز شہر میں سامعین کے لیے اڑان بھرے گی اور کرتب دکھائے گی۔ اس سے قبل سنہ 2003 کے جولائی مہینے کی 10 تاریخ کو بھی جنگی جہاز ڈل جھیل پر ہوئے ایئر شو میں حصہ لے چکی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایئر شو کا انعقاد 'آزادی کا مہوتسو' کے تحت کیا ہے۔ وہ اس سے نوجوان کو ایوی ایشن (aviation) کے شعبے کی اور راغب کرانے کے ساتھ ساتھ وادی کے سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'وادی کے نوجوانوں کو ایوی ایشن خاص طور پر فضائیہ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ ہم سب کو اُمید ہے کہ شاید جنگی جہازوں کو کرتب کرتا دیکھ وہ اس طرف راغب ہوسکتے ہیں اور اپنے لیے روزگار کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اقوام متحدہ کی موزونیت اور ساکھ کو بچائے: مودی
ایئر شو میں کون کون سے جہاز حصہ لیں گے؟ اس سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ 'سریا کرن ایروبیٹکس ٹیم اور ایس یو 30 جہاز کے کرتب کریں گے، ہینڈ گلائیڈر کا مظاہرہ ہوگا اور اس کہ علاوہ میگ 21 بائیسن جہاز کا ٹیسٹ ہوگا۔ اس کے مزید فوٹو نمائش بھی ہوگی ۔'