اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Danushka Gunathilaka گناتھیلاکا کو عصمت دری کے معاملے میں مشروط ضمانت

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران عصمت دری کے الزام کا سامنا کررہے سری لنکا کے کرکٹر دانوشکا گناتھیلاکا کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت مل گئی ہے۔Danushka Gunathilaka

گناتھیلاکا کو عصمت دری کے معاملے میں مشروط ضمانت
گناتھیلاکا کو عصمت دری کے معاملے میں مشروط ضمانت

By

Published : Nov 17, 2022, 8:15 PM IST

سڈنی:مجسٹریٹ جینٹ والکوسٹ کی عدالت نے تقریباً 1 کروڑ 20 روپے کی رقم کی ادائیگی پر انہیں ضمانت دے دی۔ عدالت نے کہاکہ گوناتیلاکا کو سری لنکا بورڈ اور حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ہم ضمانت دے رہے ہیں لیکن انہیں کچھ شرائط ماننی ہوں گی جس میں ہر روز انہیں پولیس تھانے میں حاضری دینی ہوگی۔رات نوبجے سے صبح پانچ بجے تک نگرانی میں رہیں گے۔شکایت کرنے والی خاتون سے رابطہ نہیں کرسکیں گے اور سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔SriLankan Cricketer Danushka Gunathilaka Granted Conditional Bail

31 سالہ کرکٹر گوناتھیلاکا پر ایک آسٹریلیائی خاتون نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات جاری رہنے کے دوران وہ آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

دانوشکا نے 2 نومبر کو سڈنی کے متاثرہ خاتون سے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات کی تھی۔ رات کا کھانا کے بعد دانوشکا اس خاتون کے گھر گئے، جہاں خاتون نے الزام لگایا کہ کرکٹر نے اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گپٹل، کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے

واضح رہے کہ گناتھیلاکا 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے۔ انہیں سڈنی پولیس نے 5 نومبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سپر 12 میچ کے بعد ٹیم ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔SriLankan Cricketer Danushka Gunathilaka Granted Conditional Bail

ABOUT THE AUTHOR

...view details